یہ کشمیر نہیں تلنگانہ کا شہر کریم نگر ہے

کریمنگر: ریاست تلنگانہ کریم نگر ضلع گزشتہ چار پانچ دنوں سے گھنی کہر کی لپیٹ میں ہے جس کے سبب سڑکوں پر حد نظر کم ہو گئی ہے۔ جمعہ کی صبح 9 بجے تک گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو سڑکوں پر ہیڈ لائٹس آن کر کے سفر کرنا پڑا کیونکہ دھند کی وجہ سے روڈ اور دیگر عمارتیں بھی نظر نہیں آ رہی تھیں۔
یہ منظر اتنا عجیب و غریب تھا کہ دیکھنے والے یہ سمجھنے لگے کہ وہ کشمیر میں ہیں لیکن حقیقت یہ تھی کہ یہ منظر کریم نگر شہر کا تھا۔ سورج کی مدھم روشنی اور نظر نہ آنے والی سڑکیں پورا شہر دھند میں ڈوبا ہوا تھا۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے موسم بہت سرد ہو گیا ہے اور صبح کے اوقات میں کہر کی شدت بڑھ گئی ہے۔ حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے اور کہا ہے کہ ایسے حالات میں ڈرائیورس کو زیادہ احتیاط سے چلنا چاہیے۔
کریم نگر میں موسم کے اس غیر معمولی حالت نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے اور حکام صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔



