تلنگانہ

حیدرآباد کے شمش آباد ایئرپورٹ پر بم کی دھمکی

حیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ کو بم رکھنے کی دھمکی ملنے پر سیکیورٹی ایجنسیوں میں کھلبلی مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی سی آئی ایس ایف سیکیورٹی عملہ فوری الرٹ ہو گیا

 

اور ایئرپورٹ کے مختلف مقامات پر وسیع پیمانے پر تلاشی مہم چلائی گئی۔ مشتبہ اشیاء کی باریک بینی سے جانچ کی گئی جبکہ احتیاطی اقدام کے طور پر وزیٹر پاس کاونٹر بند کر دیا گیا۔

 

تاہم بعد ازاں تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ دھمکی سے متعلق موصولہ ای میل فرضی تھی، جس کے بعد ایئرپورٹ حکام اور مسافروں نے راحت کی سانس لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button