تلنگانہ

تلنگانہ کے کھمم ضلع میں ایک ہی خاندان کے تین افراد نے کرلی خودکشی

کھمم  _ 23 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے کھمم ضلع میں دل دہلانے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے تین افراد نے آم کے باغ میں پھانسی لے کر خودکشی کر لی۔

 

تفصیلات کے بموجب کھمم ضلع کے پنوبلی منڈل کے کاراوائی گوڑم گاؤں کے رہنے والے  40 سالہ وینکٹ کرشنا راؤ  اور ان کی  اہلیہ 35 سالہ  ثھاثنی  اور 9 سالہ لڑکی  امروتا نے اپنے ہی آم کے باغ میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔بتایا جاتا ہے کہ معاشی پریشانیوں اور اہلیہ کے علاج  کے سلسلے میں وینکٹ کرشنا راؤ قرض میں مبتلا ہوگیا تھا

 

قرض کے بوجھ  سے  تنگ آکر یہ انتہائی اقدام کیا  اس انتہائی اقدام اور دل دہلانے والے واقعہ کو دیکھ کر گاوں میں غم کا ماحول دیکھا گیا۔  پولیس موقع پر پہنچکر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا اور کیس درج کرکے تحقیقات کررہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button