تلنگانہ

حیدرآباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش۔ تلنگانہ کے بعض اضلاع میں آج اور کل بھی بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے کئی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ آج شام بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔بارش کی وجہ سے سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہو جانے

 

اور ٹریفک کے نظام میں خلل پڑنے کی اطلات ملی ہیں۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے بعض اضلاع میں آج اور کل زبردست بارش کی پیش قیاسی کی ہے، کہا گیا ہے کہ اگلے تین دنوں تک گرج چمک کے ساتھ 30 تا 40 کلومیٹر کی فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں

 

چلیں گی اور بارش ہوگی۔ شہر میں مسلسل تین دنوں سے وقفہ وقفہ سے دھواں دھار بارش ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button