تلنگانہ

تلنگانہ میں آج اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش۔ کئی اضلاع کیلئے آرینج اور ایلو الرٹ جاری

حیدرآباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست تلنگانہ میں آج اور کل گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔ آج عادل آباد اور نظام آباد اضلاع کے ساتھ ساتھ راجنا سرسلہ، جگتیال، بھدرادری کتہ گوڑم، وقارآباد،

 

 

سنگاریڈی، محبوب آباد اور محبوب نگر میں شدید بارش متوقع ہے۔ان اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ متحدہ عادل آباد، نظام آباد، میدک، محبوب نگر، حیدرآباد، رنگاریڈی اور یادادری بھونگیر اضلاع میں کل شدید بارش کی پیش قیاسی ہے۔

 

 

محکمہ موسمیات نے ان اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button