تلنگانہ

تلنگانہ۔ ضلع عادل آباد کے بوتھ میں شیر کی موجودگی سے سنسنی

File photo

عادل آباد۔ ریاست تلنگانہ ضلع عادل آباد کے بوتھ منڈل میں ایک شیر کی موجودگی نے علاقے میں سنسنی پھیلا دی ہے۔ یہ شیر دو دنوں سے ضلع کے اجروجر، چنتل بوری، نگینی اور چنتاگوڑہ کے حدود میں دیکھا جا رہا ہے۔

 

گذشتہ روز چنتاگوڑہ میں اس شیر نے ایک بیل پر حملہ کر کے اسے ہلاک کر دیا، جس کے بعد محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے فوری طور پر علاقے کا دورہ کیا۔ مقامی افراد میں شیر کی موجودگی سے متعلق احتیاطی اقدامات کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔

 

محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے بتایا کہ یہ شیر مہاراشٹرا کے تپیشور ٹائیگر زون سے نکل کر تلنگانہ کے ان علاقوں میں آیا ہے جہاں جہاں یہ دیکھا گیا ہے۔ اس شیر کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لئے ٹریپ کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔

 

ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر پرشانت پاٹل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مہاراشٹر کے کنوٹ کے جنگلات میں بسنے والا یہ شیر راستہ بھٹک کر بوتھ منڈل تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیر کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ایک بیس کیمپ قائم کیا گیا ہے اور اس کی نگرانی کے لئے چار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button