تلنگانہ

ضلع نرمل خانہ پور کے جنگلات میں شیر کی موجودگی کی اطلاع

خانہ پور: ریاست تلنگانہ کے نرمل ضلع کے خانہ پور منڈل میں شیر کی موجودگی سے مقامی افراد میں خوف کی لہر پائی جاتی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق راجورا اور پمبی مواضعات کے جنگلاتی علاقہ میں شیر نظر آنے کی اطلاع کے بعد محکمہ جنگلات کے عہدیدار چوکس ہوگئے۔ دو دن قبل بھی ایک شیر نے خانہ پور منڈل کے راجورا جنگل میں مویشیوں پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجہ میں مویشی زخمی ہوگئے۔ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے مقامی عوام کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

 

بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دو تین دن پرانا ہے،مقامی افراد کے مطابق گنگاپور وغیرہ کے جنگلاتی علاقہ میں شیر ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button