تلنگانہ

حیدرآباد میں امریکی قونصل خانہ کے پاس سخت سیکورٹی

حیدرآباد: امریکہ  اور ایران کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر گچی باؤلی پولیس الرٹ ہو گئی ہے۔

 

نانک رام گوڑہ میں واقع یو ایس قونصلیٹ کے باہر سائبرآباد پولیس نے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی وفات کے پس منظر میں شہر میں احتجاجی ریلیوں کے امکان سے متعلق خفیہ اداروں کی اطلاع پر پولیس نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

 

امن و امان میں خلل نہ پڑے اس کے پیشِ نظر پیشگی اقدام کے طور پر قونصلیٹ کے اطراف کے علاقوں کو اپنی نگرانی میں لے لیا گیا ہے۔ گچی باؤلی پولیس اسٹیشن کے حدود سے تقریباً 50 پولیس اہلکاروں پر مشتمل خصوصی سیکیورٹی حصار قونصلیٹ کے اطراف قائم کیا گیا ہے۔

 

قونصلیٹ کی جانب جانے والی مرکزی سڑک کو عارضی طور پر بند کرکے بیریکیڈس لگا دیے گئے ہیں جبکہ اس راستے سے گزرنے والی گاڑیوں کی سختی سے تلاشی لی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button