تلنگانہ
جرمنی کی ایک عمارت میں لگی بھیانک آگ۔ تلنگانہ کے طالب علم کی موت

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی جرمنی میں موت ہو گئی۔ ضلع جنگاوں کے چلپور منڈل کے ملبا پور گاؤں سے تعلق رکھنے والا ہریتک ریڈی اعلیٰ تعلیم کے لئے جرمنی گیا ہوا تھا
وہ ایک افسوسناک حادثے کا شکار ہو گیا۔ وہ ایک اپارٹمنٹ میں مقیم تھا اپارٹمنٹ میں آتشزدگی کے بعد وہ عمارت سے نیچے چھلانگ لگانے پر شدید زخمی ہو گیا اور ان کے سر پر چوٹیں آئیں جس کے نتیجہ میں اس کی حالت انتہائی نازک ہو گئی
اور وہ ہلاک ہوگیا۔ اس واقعہ کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔



