تلنگانہ

حیدرآباد کمشنر پولیس کا تبادلہ۔ نئے کمشنر کا تقرر

حیدرآباد: تلنگانہ میں بعض آئی پی ایس آفیسرس کا ریاستی حکومت کی جانب سے تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

حیدرآباد کے کمشنر پولیس کی حیثیت سے کے سرینواس ریڈی کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ سائبر آباد کے کمشنر پولیس کے طور پر اویناش موہنتی کو مقرر کیا گیا ہے۔

 

رچہ کنڈہ کے کمشنر پولیس سدھیر بابو ہوں گے اس سلسلے میں احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ نارکوٹک بیورو کے ڈائریکٹر کے طور پر سندیپ شنڈالیہ کو مقرر کیا گیا ہے۔ تاحال سائبر آباد اور رچہ کنڈہ کمشنران پولیس کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے

 

اسٹیفن رویندرا اور ڈی ایس چوہان کو ڈی جی پی آفیس رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button