تلنگانہ

ضلع نلگنڈہ چٹیال کے ایک وارڈ سے زنخہ کامیاب

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ نلگنڈہ ضلع کے میونسپل انتخابات میں زنخہ نے سنسنی خیز کامیابی حاصل کی ہے۔

 

 

چٹیال میونسپلٹی کے پہلے وارڈ میں ٹرانس جینڈر سدھاکر نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کیا اور 109 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نلگنڈہ ضلع کے چٹیال میونسپلٹی کے پہلے وارڈ سے ٹرانس جینڈر سدھاکر نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے تاریخ رقم کی۔

 

میونسپلٹی کی ترقی کو مقصد بناتے ہوئے انہوں نے ووٹرس کو متعدد وعدوں سے متاثر کیا اور اپنے حریفوں کو شکست دی۔چٹیال میونسپلٹی کے پہلے وارڈ میں ایس سی جنرل کی نشست مخصوص تھی جہاں سدھاکر نے آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لیا۔ انہوں نے اپنے ترقیاتی منصوبوں کو عوام کے سامنے پیش کر کے ووٹرس کا اعتماد حاصل کیا۔ ان کے حریفوں میں کانگریس، سی پی ایم کے مشترکہ

 

 

امیدوار، بی آر ایس، بی جے پی اور بی ایس پی کے امیدوار شامل تھے اور اس وارڈ میں سخت مقابلہ تھا مگر عوام نے آزاد امیدوار کو منتخب کیا‌۔

متعلقہ خبریں

Back to top button