تلنگانہ

حیدرآباد کے پرانے شہر میں بڑا درخت گر پڑا۔ ایک ہلاک 4 زخمی

حیدرآباد۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں اچانک ایک بڑا درخت گرپڑا۔ آج شمشیر گنج سے نصیر گارڈن جانے والی سڑک پر اچانک ایک بڑا درخت گاڑی سواروں پر گر پڑا جس کے نتیجہ میں پانچ افراد زخمی ہو گئے اور تقریبا چھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

 

زخمیوں کو علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج ایک شخص کا انتقال ہوگیا۔ متوفی کی شناخت شیخ عبدالصالح کے طور پر کی گئی ہے۔ حادثہ کے فوری بعد ٹریفک پولیس مقام واقع پر پہنچ گئی، جی ایچ ایم سی کے حکام بھی وہاں پہنچ گئے اور برقی سربراہی بند کر کے درخت کو کاٹ کر سڑک سے ہٹانے کا کام کیا گیا۔

 

متعلقہ مجلسی کارپوریٹرس جناب مصطفیٰ علی مظفر اطلاع ملتے ہی مقام واقعہ پر پہنچ گئے۔ انھوں نے بتایا کہ حادثہ میں زخمی ایک شخص کا ابھی  عثمانیہ ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔جس وقت یہ حادثہ پیش آیا قریب میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں یہ پورا منظر قید ہو گیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button