تلنگانہ

حیدرآباد کے مضافات میں زلزلہ کے جھٹکے، زور دار آواز سے خوف و ہراس

حیدرآباد کے مضافاتی علاقوں میں اچانک زمین ہلنے کے واقعہ سے مقامی افراد میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ گاجولارامارم میں زور دار دھماکے جیسی آواز کے ساتھ زمین لرز اٹھی، جبکہ میٹکان گوڈم اور اطراف کے علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ چند سیکنڈ تک جاری رہنے والے ان جھٹکوں کے مناظر میٹاخانجوڑہ کی ایک گیٹیڈ کمیونٹی کے سکیورٹی سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوئے ہیں۔

 

مقامی سرکاری اسکول کے اساتذہ کے مطابق جھٹکوں کے باعث بینچوں پر رکھے جیومیٹری باکس نیچے گر گئے، جس سے صورتحال کی شدت کا اندازہ ہوتا ہے۔ تاہم یہ حقیقی زلزلہ تھا یا کسی اور وجہ سے زمین ہلی، اس بارے میں سرکاری سطح پر تاحال کوئی باضابطہ توثیق نہیں کی گئی ہے۔

 

شہریوں سے بھی اپیل کی جا رہی ہے کہ اگر ان کے علاقوں میں ایسے جھٹکے محسوس ہوئے ہوں تو متعلقہ حکام کو اطلاع دیں تاکہ حقیقت کا تعین کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button