تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع وقارآباد کے چند مواضعات میں زلزلے کے جھٹکے

حیدرآباد 14اگست (اردولیکس) تلنگانہ کے ضلع وقارآباد کے  پرگی منڈل کے چند  گاوں والوں نے زلزلے کے جھٹکوں کا دعوی کیا ہے۔ باسی ریڈی پلی ؛ رنگاپور اور نعمت نگر ہنومان گڑھی اور دیوانونی گوڈا میں یہ جھٹکے محسوس کئے گئے

 

گاؤں والوں کے مطابق، جمعرات کی صبح تقریباً 4 بجے گاؤں میں زلزلہ کا جھٹکہ محسوس کیاگیا۔ گاؤں والوں نے بتایا کہ انہیں ایک زوردار دھماکہ کی آواز سنائی دی جس کے بعد زمین تقریباً 3 سے 4 سیکنڈ تک ہلتی رہی۔

انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران یہ آوازسنائی دی گاؤں والوں نے بتایا کہ گھروں میں رکھی ہوئی خالی برتنوں کے گرنے کے بعد وہ خوف کے عالم میں باہر کی طرف بھاگے تاکہ اپنی جان بچایی جاسکے ۔بیشتر افراد کا دعوی ہے کہ انہوں نے رات تاریکی میں ہی گزاری۔

 

بعض افراد نے کہا کہ انہوں نے اپنے رشتہ داروں کو فون کرتے ہویے اس واقعہ کی اطلاع دی اور ان کی خیریت دریافت کی۔مقامی افراد نے کہا کہ اس واقعہ میں کسی جانی یا پھرمالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button