تلنگانہ

کتے کو بھگانے کی کوشش نوجوان تیسری منزل سے گرکرہلاک۔ حیدرآباد میں افسوس ناک واقعہ۔ ویڈیو وائرل

حیدرآباد: چندانگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ہوٹل میں کتے کا پیچھا کرتے ہوئے ایک نوجوان کی ہوٹل کی تیسری منزل سے گر موت ہوگئی۔ مرنے والے کی شناخت اُودئے (23 سال) کے طور پر ہوئی ہے

 

جو تینالی سے تعلق رکھتا تھا، اُودئے رامچندراپورم کے علاقے اشوک نگر میں رہتا تھا۔ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ کل وی وی پرائیڈ ہوٹل گیا ہوا تھا جب اُودئے تیسری منزل کی بالکونی میں پہنچا تو وہاں اس نے ایک کتے کو دیکھ اور اس کا پیچھا کرنے لگا۔ اسی دوران نوجوان توازن کھو کر کھڑکی سے نیچے گرپڑا اور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

 

کتے کے پیچھا کرنے کا یہ منظر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button