تلنگانہ

تلنگانہ۔ گوگل پے، فون پے کے ذریعہ برقی بلس نہیں کئےجائیں گے قبول

حیدرآباد ۔ تلنگانہ میں برقی صارفین آج سے فون پے، گوگل پے، پے ٹی ایم، ایمیزون پے اور دیگر تھرڈ پارٹی ذرائع سے اپنے برقی بلس ادا نہیں کرسکیں گے۔ بینکوں نے تلنگانہ اسٹیٹ سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ (ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل) کے برقی بلس کو قبول کرنا بند کردیا ہے، تاہم، صارفین اپنے برقی کے بلس

 

ٹی جی ایس پی ڈی سی ایل کی ویب سائٹ اور کارپوریشن کے موبائل ایپ کے ذریعے ادا کر سکتے ہیں۔ اس فیصلہ کا اعلان محکمہ برقی کے ‘ایکس’ ہینڈل کے ذریعہ کیا گیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ صارفین اپنے برقی بلس کمپنی کے کلکشن سنٹرس کے ذریعہ بھی ادا کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button