تلنگانہ

راشن کارڈ ہولڈرس کے لئے تلنگانہ حکومت کی اہم اطلاع _ فوری یہ کام کروائیں ورنہ ۔۔۔۔۔

تلنگانہ حکومت نے راشن کارڈ ہولڈرس کو اہم اطلاع دی ہے جس کے تحت  راشن کارڈ ہولڈر کو KYC کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ یہ واضح کیا گیا ہے کہ خاندان کے ہر فرد کو KYC اپ ڈیٹ کرانا چاہیے۔ اس سلسلے میں محکمہ سول سپلائیز کے کمشنر نے تمام ضلعی عہدیداروں کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔ اور انھیں ہدایت دی گئی  ہے کہ ہر وہ شخص جس کے نام راشن کارڈ میں ہیں اور خاندان کے ہیڈ کو بھی KYC اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔

 

KYC صرف راشن کی دکانوں میں اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ محکمہ سیول سپلائیز نے مشورہ دیا ہے کہ آپ اپنے علاقے میں راشن کی دکان پر جائیں اور ان کے پاس موجود ای پاس مشین کے ذریعے KYC اپ ڈیٹ کریں۔ تحصیلداروں اور محکمہ سیول سپلائیز کے افسران نے راشن ڈیلروں کو مشورہ دیا ہے کہ استفادہ کنندگان کو کے وائی سی کے بارے میں آگاہ کریں۔اس میں کہا گیا ہے کہ ہر ایک کو جلد از جلد KYC مکمل کرنا چاہیے۔ راشن ڈیلروں کو اس سلسلے میں پہل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

 

کے وائی سی مکمل نہ ہونے کی صورت میں راشن کا سامان بند ہونے کا امکان ہے۔ اس لئے استفادہ کنندگان کے کے وائی سی  کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کیا جانا چاہئے. خاندان کے تمام افراد جن کے نام راشن کارڈ پر ہیں انہیں ایک بار میں KYC کے لیے راشن کی دکان پر جانا چاہیے۔ اس سے کام فوری طور پر ہو جائے گا۔ سیول سپلائیز نے پایا کہ مرنے والے افراد کے نام بھی راشن  راشن کارڈ میں موجود ہیں اور اگر خاندان کی لڑکیاں شادی کرکے رخصت ہوجاتی ہیں، تب بھی ان کے نام راشن کارڈ پر موجود ہیں۔ اسے چیک کرنے کے لیے، KYC   اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button