تلنگانہ

تلنگانہ میں کنٹراکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا جی او کالعدم۔ زائد از 5 ہزار ملازمین ہوں گے متاثر۔ لکچررس بھی شامل

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے سابق حکومت کی جانب سے کنٹراکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کے لیے جاری کردہ جی او کو کالعدم قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ سابق حکومت نے ڈگری، جونیئر اور پالی ٹیکنک کالجس کے لکچررس کو ریگولرائز کیا گیا تھا۔

 

بیروزگار نوجوانوں نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ حکومت نے کنٹراکٹ ملازمین کو قواعد کے خلاف ریگولر ائز کیا ہے۔ درخواست گزاروں کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ یہ اقدام سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہے۔ ہائی کورٹ نے اس جی کو منسوخ کرنے کا فیصلہ سنایا۔

 

سابق حکومت نے ریاست کے تمام 40 محکموں میں 5 ہزار 544 کنٹراکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جن میں 2 ہزار 909 جونیئر لکچررس، 184 ووکیشنل جونیئر لیکچررس ، 390 پالی ٹیکنک اور 270 ڈگری لیکچررس شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button