تلنگانہ

تلنگانہ کی خاتون وزیر سکریٹریٹ میں غش کھا کر گر پڑیں

حیدرآباد ۔ تلنگانہ سکریٹریٹ میں وزیر جنگلات کونڈہ سریکھا غش کھا کر گر پڑییں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ سکریٹریٹ کے کابینہ ہال میں کابینہ کے اجلاس میں شرکت کرنے آئیں تھیں۔

 

ان کے اسٹاف نے فوری طور پر ڈاکٹروں کو اطلاع دی۔ طبی معائنہ کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ ریاستی وزیر سُریکھا کی طبیعت اب مستحکم ہے اور ان کے گرنے کی وجہ بلڈ پریشر کی کمی (لو بی پی) تھی۔ انہیں دوا دے کر آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

 

جمعرات کے دن کونڈہ سُریکھا نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی صدارت میں منعقدہ کابینہ اجلاس میں شریک ہوئی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button