ریاست تلنگانہ کے تمام اردو کمپیوٹر سنٹرس کم لائبریز کی بحالی کے لئےعنقریب اقدامات _ چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ہمراہ جائزہ اجلاس کا انعقاد
محمد علی شبیر مشیر حکومت تلنگانہ کا ٹی ایس اردو اکیڈمی کمپیوٹر کم لائبریرز ایمپلائز ویلفیئر ایسوسیشن ایشن کو تیقن

ریاست تلنگانہ کے تمام اردو کمپیوٹر سنٹرس کم لائبریز کی بحالی کے لئےعنقریب اقدامات چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کے ہمراہ جائزہ اجلاس کا انعقاد
محمد علی شبیر مشیر حکومت تلنگانہ کا ٹی ایس اردو اکیڈمی کمپیوٹر کم لائبریرز ایمپلائز ویلفیئر ایسوسیشن ایشن کو تیقن
نظام آباد 20/ جون (اردو لیکس) ریاست تلنگانہ میں واقع تمام اردو کمپیوٹر سنٹرس و اردو لائبریرز کی کشادگی کے لئے اقدامات اور ملازمین کے مسائل کی یکسوئی کے لئے عنقریب چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کے ہمراہ ایک خصوصی جائزہ اجلاس کا انعقاد عمل لانے ہوئے تمام دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی عمل میں لائی جائیگی
ان خیالات کا اظہار مشیر حکومت برائے اقلیت وکمزور طبقات محمد علی شبیر نے آج جناب سید نجیب علی ایڈوکیٹ سینئر قائد و سابقہ رکن بورڈ آف گورنر متحدہ آندھرا پردیش کی سرپرستی میں ایک وفد محترمہ افشاں ابرار صدر ٹی ایس اردو اکیڈمی کمپیوٹر کم لائبریرز ایمپلائز ویلفیئر ایسوسیشن و سید عقیل جنرل سکریٹری محمد یوسف الدین خان ، سید ظہیر ، فیروز خان نے آج آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤس نظام آباد میں ملاقات کرتے ہوئے ایک تفصیلی یادداشت بشمول حکومت کی جانب سے جاری کردہ سرکاری دستاویزات محمد علی شبیر کو پیش کی اور تمام تفصیلات سے واقف کروایا
محمد علی شبیر نے مسائل کی ںغور سماعت کے دوران چئیرمین اقلیتی مالیتی کارپوریشن عبد اللہ کوتوال سے فون پر بات چیت کرتے ریاست تلنگانہ میں کمپیوٹر سنٹرس کم لائبریز کی بحالی کے لئے ممکنہ اقدامات روبہ عمل لانے اور اقلیتی طبقات کے طلباء وطالبات کو مختلف کمپیوٹر کو عصری کورسز کی تربیت کے بشمول انفراسٹرکچر کی فراہمی کو یقینی بنانے عہدیداروں کے ہمراہ جائزہ اجلاس منعقد کرنے ، ملازمین کی پانچ ماہ تنخواہوں کی ادائیگی کا اظہار کیا
عبد اللہ کوتوال نے محمد علی شبیر کو بتایا کہ اس خصوص میں ایک جائزہ اجلاس ہفتہ کے دن عمل لانے اور تین ماہ کی تنخواہیں ادائیگی کرنے کا اظہار کیا محمد علی شبیر نے مینجنگ ڈائریکٹر عائشہ مسرت کو فون پر ان کے دائرہ اختیار میں اداروں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور اس میں مثبت وموثر اقدامات روبہ عمل لائے کی ہدایت دی
محمد علی شبیر کو افشاں ابرار ، سید عقیل نے بتایا کہ محکمہ فینانس کی جانب سے جی او 60 مورخہ 11 جون سال 2021 نے ملازمین کی تنخواہیں میں اضافہ کے لئے جاری کیا تاہم عہدیداروں کی جانب سے کسی قسم کی پیش رفت نہیں کی گئی جس کے باعث ملازمین کو اپنی روزمرہ کی زندگی گزارنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے اور اس کی فائل محکمہ فینانس سے منظور ی کے بعد دفتر چیف منسٹر کی منظور ی کے لئے سکریٹری اقلیتی بہبود کے پاس زیرالتواء ہے جس کی عاجلانہ منظور ی کے لئے درخواست کا اظہار کیاافشاں ابرار ،سید عقیل نے مزید بتایا کہ جی او نمبر 21 مارچ سال 2022 میں جاری کردہ کے بموجب ہمارے ساتھ تقرر کئے جانے والے 15 ملازمین کو محکمہ فینانس کی جانب سے جاری کردہ جی او کے تحت اضافی تنخواہیں مارچ 22 سے فراہم کی جارہی ہے اور یہ ملازمین محکمہ اقلیتی بہبود میں خدمات انجام دے رہے اس طرح کی تنخواہیں باقی (143) تمام ملازمین کو فراہم کرنے کا مطالبہ کیا
وفد نے محمد علی شبیر کو بتایا کہ کمپیوٹر سنٹر س اور لائبریرز کے ملازمین اقلیتی بہبود کی جانب سے دی جانے والی مختلف ذمہ داروں کو بخوبی انجام دے رہے ہیں وفد نے محمد علی شبیر سے درخواست کی کہ
اردو کمپیوٹر سنٹرس کم
لائبریز کو 2016 تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈمی سے
اقلیتی مالیاتی کارپوریشن میں منتقل کیا گیا تھا دوبارہ تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے تحت عمل لانے کا مطالبہ کیا محمد علی شبیر نے وفد کو اسبات کا تیقن دیا کہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی اقلیتوں کی تعلیمی و معاشی ، سماجی ترقی کے لیے سنجیدہ ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی خوشحالی و ریاست کی ترقی حکومت تلنگانہ کا اہم مقصد ہے محمد علی شبیر نے ایک ہفتہ میں اردو کیمپوٹر سنٹرس کم لائبریز کو جو گزشتہ دس سالوں سے غیر کارکرد تھے اس کو فعال کارکرد بنا یا جا ئیگا اس موقع پر ڈسٹرکٹ مینارٹیز ویلفیئر آفیسر نظام آباد کے کرشنا وینی, ٹمریز آر ایل سی ایم اے بصیر, اردو کمپیوٹر سنٹرس کم لائبریز کے ملازمین ایم اے خالد ، محمد عبداللہ ،محمد ریاض الدین مختار، محمد اشفاق احمد ، سید لیاقت علی ، سید عارف رفاہی، علی بن سالم سید نجیب علی ، محمد احمد ، کے علاوہ دیگر موجود تھے قبل از وفد میں شامل ملازمین نے حکومتی مشیر محمد علی شبیر کو تہنت پیش کی
اور ان سے مسائل کی یکسوئی کئے جانے پر اظہار تشکر کیا علاوہ ازیں سید نجیب علی ایڈوکیٹ و سمیر احمد زونل صدر قومی تنظیم نظام آباد سے بھی ہر ممکن تعاون کرنے پر اظہار تشکر کیا