تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے وفد کی آئی این این کے صدرنشین و منیجنگ ڈائریکٹر محمد سمیر ولی اللہ سے ملاقات

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے ایک وفد نے میڈیا ادارے انڈین نیوز نٹ ورک آئی این این کے صدر نشین و منیجنگ ڈائریکٹر محمد سمیر ولی اللہ سے ملاقات کی
اور فیڈریشن کے معاون بانی حبیب علی الجیلانی مرحوم کی اھلیہ محترمہ کو فیڈریشن کی سالانہ ایوارڈ تقریب کے موقع پر ان کی جانب سے پیش کردہ کیسہ زر کے لئے شکریہ ادا کیا ۔ وفد میں فیڈریشن کے صدر ایم اے ماجد ، جنرل سیکرٹری سید غوث محی الدین ، خازن ایم اے محسن اور رکن عاملہ محمد حبیب الدین شامل تھے
۔ فیڈریشن نے میڈیا اکیڈمی حکومت تلنگانہ سے نمایندگی کرکے حبیب علی الجیلانی مرحوم کی اھلیہ محترمہ کو ایک لاکھ روپے ، پانچ سال تک کے لئے ماھانہ تین ہزار روپے وظیفہ منظور کروایا ۔ فیڈریشن نے اس مرحوم صحافی کے نام سے گزشتہ دنوں رقمی ایوارڈ ز بھی دیے ہیں
۔ فیڈریشن اردو سے وابستہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے ساتھ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے مختلف تربیتی پروگراموں کا نظم کرتا ہے ، مصنوعی ذہانت پر فیڈریشن بھت جلد ایک ورکشاپ منعقد کرے گا ۔