تلنگانہ
تلنگانہ میں مجالس مقامی انتخابات کے لئے دو بچوں کی شرط ختم، اسمبلی میں بل منظور
حیدرآباد _ تلنگانہ اسمبلی میں پنچایت راج و دیہی ترقیات کی وزیر سیتااکّا کی جانب سے مجالس مقامی انتخابات میں دو بچوں کے لزوم کو ختم کرنے کی بل کو منظوری دے دی
۔واضح رہے کہ ماضی میں پنچایت، منڈل اور ضلع پریشد انتخابات میں مقابلہ کرنے کے لیے امیدوار کے لئے دو بچوں سے زیادہ نہ ہونا لازمی شرط تھی۔ تاہم تازہ طور پر حکومت نے پنچایت انتخابات سے قبل ایک آرڈیننس کے ذریعے اس شرط کو ختم کر دیا تھا۔
ہفتہ کے روز اسی آرڈیننس کو قانونی ترمیم کی شکل دے دی گئی ہے۔اس موقع پر وزیر سیتااکّا نے کہا کہ اس ترمیم کے بعد اب دو بچوں سے زیادہ اولاد رکھنے والے افراد بھی پنچایت، منڈل اور ضلع پریشد انتخابات میں مقابلہ کرنے کے اہل ہوں گے۔
سیاسی حلقوں میں اس فیصلے کو عوامی نمائندگی کے دائرہ کو وسیع کرنے کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔



