تلنگانہ

کورٹلہ میں موسلادھار بارش سے دو مکان منہدم، بڑا حادثہ ٹل گیا

کورٹلہ میں موسلادھار بارش سے دو مکان منہدم، بڑا حادثہ ٹل گیا

 

تلنگانہ کے کورٹلہ ٹاؤن کے بنڈا پلی 30ویں وارڈ میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری شدید بارش کے نتیجے میں دو مکان منہدم ہوگئے۔ خوش قسمتی سے مکان مالک اور ان کے گھر والے بروقت چوکس ہونے کے باعث جانی نقصان سے بچ گئے۔

 

منہدم ہونے والے مکانات ایم اے امیرالدین (جو نہایت غریب اور جسمانی طور پر معذور ہیں) اور ایم اے لطیف (آٹو ڈرائیور) کے تھے۔ یہ واقعہ پیر  کی صبح تقریباً چار بجے پیش آیا۔ اس دوران گھروں میں بچے اور بڑے سبھی افراد موجود تھے تاہم فوری طور پر باہر نکل آنے کی وجہ سے سب محفوظ رہے۔

 

سماجی کارکن محمد سلیمان نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی محکمہ برقی کے حکام کو آگاہ کیا جس کے بعد برقج کی سپلائی منقطع کردی گئی تاکہ مزید حادثہ نہ ہو۔

 

 

 

 

سماجی کارکن ایڈوکیٹ محمد فصیح الدین اور مسلم ویلفیئر سنگم کے صدر محمد چاند پاشاہ نے ریونیو ڈویژنل آفیسر، تحصیلدار اور میونسپل کمشنر کورٹلہ سے مطالبہ کیا کہ وہ حادثہ کے مقام کا فوری معائنہ کریں اور متاثرہ خاندانوں کی مدد کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ متاثرہ افراد کو اندراماں ہاؤسنگ اسکیم کے تحت رہائشی مکانات کی تعمیر کے لیے قرض کی منظوری دی جائے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button