تلنگانہ
محبوب نگر میں 2 تیندوں کی موجودگی سے سنسنی

File photo
حیدرآباد ۔ تلنگانہ کے محبوب نگر میں دو تیندوں کی بستیوں کے قریب آمد سے عوام میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔ پہلے ایک تیندوا دکھائی دیا تھا، اب دو نظر آنے پر حکام نے پنجرے، سی سی کیمرے اور ڈرون کے ذریعے نگرانی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ مقامی عوام کی اطلاع پر پولیس و محکمہ جنگلات نے اس مقام کا جائزہ لیا جہاں تیندوے نظر آئے تاہم جنگلی جانوروں کی تازہ سرگرمی کی اطلاع نہیں ملی۔