تلنگانہ

تلنگانہ میں دو مسلم نوجوانوں نے خریدے گنیش کے لڈو

تلنگانہ میں گنیش اتسو کے موقع پر اس سال بھی چند ایک مقامات سے مسلم نوجوانوں کی جانب سے گنیش کے لڈو کو ہراج میں خریدنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھدراچلم ضلع کے اشواپورم منڈل کے چاوٹی گوڑم گاوں میں بٹھائے گئے ایک گنیش کے لڈو کا اتوار کو ہراج ہوا۔ اس ہراج میں گاوں سے تعلق رکھنے والے شیخ افسر نے حصہ لیتے ہوئے 51ہزار روپئے میں گنیش کا لڈو خریدلیا۔ جس پر گاوں والوں نے شیخ افسر کی ستائش کی

 

اسی طرح کے ایک اور واقعہ میں ورنگل ضلع سے نرسم پیٹ منڈل کے موتوجی پیٹ کے محمدریاض نے گنیش کے لئے بنائے گئے 216کیلو بھاری لڈو کو ہراج میں خریدلیا جس پر گاوں والوں نے ریاض کو شال اوڑھاکر تہنیت پیش کی

متعلقہ خبریں

Back to top button