فیس ادا نہ کرنے پر نرسری کے دو طالبات کو چھٹی کے بعد گھر جانے سے روک دیا گیا _ تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے ایک پرائیویٹ اسکول کی غیر انسانی حرکت

نلگنڈہ _ 22ستمبر ( اردولیکس) اسکول فیس ادا نہ کرنے پر ایک اسکول انتظامیہ نے نرسری کے دو طالبات کو اسکول میں بند کردیا۔ یہ غیر انسانی سلوک تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے ایک پرائیویٹ اسکول میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع نلگنڈہ کے دیوراکونڈا کے لٹل فلاور اسکول کے انتظامیہ نے نرسری کی طالبات چیترا اور یو کے جی کی جاہنوی کو فیس ادا نہ کرنے پر دوپہر کی چھٹی کے بعد کلاس روم میں بند کردیا ۔اسکول ٹائم ہونے کے کافی دیر بعد بھی بچے گھر نہ آنے پر والدین پریشان ہو گئے اور اسکول کو پہنچ گئے
جب انہوں نے اسکول اسٹاف سے استفسار کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ان دونوں کی فیس ادا نہیں کی گئی ہے اس لئے انھیں گھر جانے نہیں دیا گیا ۔اسکول اسٹاف نے والدین کو دو ٹوک انداز میں کہا کہاسکول فیس ادا کرنے کے بعد ہی بچوں کو گھر لے جائیں
۔جس پر والدین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رشتہ داروں اور طلبہ تنظیموں کے قائدین کو طلب کرتے ہوئے اسکول کے سامنے احتجاج شروع کردیا۔جس کے بعد بچوں کو چھوڑ دیا گیا