تلنگانہ

واٹس ایپ گروپ سے نکال دینے پر دو افراد پولیس اسٹیشن میں درج کروائی شکایت _ تلنگانہ میں عجیب وغریب واقعہ

حیدرآباد _ 2 ستمبر ( اردولیکس) ایک شخص کو واٹس ایپ گروپ میں شامل کرتے ہوئے گروپ ایڈمن بنانا دو افراد کو مہنگا پڑا کیونکہ گروپ ایڈمن بننے کے بعد اس نے ان دونوں کو گروپ میں سے نکال دیا۔جس پر یہ دونوں پولیس اسٹیشن پہنچ کر اس کے خلاف شکایت درج کرائی۔

پولیس اسٹیشن میں عجیب وغریب شکایت درج کروانے کا واقعہ تلنگانہ کے محبوب نگر  ضلع کے جڑچرلہ میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دو لوگ وسیم اور چیتنیا نے کونسلر لتا کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی، جنہوں نے بطور ایڈمن واٹس ایپ گروپ میں شمولیت اختیار کی اور بعد میں انہیں گروپ سے نکال دیا۔ جڑچرلہ میونسپلٹی میں جمعرات کو پیش آئے اس واقعہ کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔ جڑچرلہ سے تعلق رکھنے والے چیتنیا اور وسیم نے  وارڈ 25 کے نام سے ایک واٹس ایپ گروپ بنایا ہے۔

 

اس وارڈ کی کونسلر لتا کو بھی  گروپ کے ممبر کے طور پر شامل کیا گیا اور اسے ایڈمن بھی بنایا گیا ۔ کچھ دنوں کے بعد، چیتنیا اور وسیم کو کونسلر لتا نے گروپ سے نکال دیا۔جس پر ان دونوں نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت کی کہ انہیں گروپ سے نکال دیا گیا ہے اور ان کا گروپ انہیں دے دیا جائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ تحقیقات کرکے کارروائی کرے گی۔ اس کا جواب دیتے ہوئے کونسلر نے وضاحت کی کہ وہ ڈسپلن کے ساتھ گروپ کو آگے لے جانے کے لیے ایڈمن کے طور پر کام کر رہی ہے  اور اس واقعہ کی پولیس میں شکایت کے بعد وہ گروپ سے الگ ہو کر ایک نیا گروپ بنا رہی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button