تلنگانہ

بھارت فیوچر سٹی کی عالمی سطح پر ترقی کے لئے تلنگانہ اور متحدہ عرب امارات میں تعاون پر اتفاق

متحدہ عرب امارات کی حکومت اور ریاست تلنگانہ نے بھارت فیوچر سٹی کو عالمی معیار کے جدید شہر کے طور پر ترقی دینے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ یہ فیصلہ سویٹزرلینڈ کے شہر ڈاووس میں منعقدہ عالمی معاشی فورم 2026 کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں سامنے آیا۔

 

متحدہ عرب امارات کے وزیر معیشت و سیاحت عبداللہ بن طوق المری نے تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں آئے ہوئے تلنگانہ رائزنگ وفد سے ملاقات کی، جس میں بڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، خصوصاً بھارت فیوچر سٹی پر تعاون کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

 

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے تلنگانہ رائزنگ 2047 کے وژن کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کو 2047 تک تین کھرب ڈالر کی معیشت میں تبدیل کرنے کا ہدف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت فیوچر سٹی بھارت کا پہلا نیٹ زیرو گرین فیلڈ اسمارٹ سٹی ہوگا،

 

جو تقریباً 30 ہزار ایکڑ پر محیط ہوگا اور اسے مصنوعی ذہانت، تعلیم، صحت، صنعت اور رہائشی و تفریحی زونز پر مشتمل ایک پائیدار عالمی شہر کے طور پر ترقی دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button