تلنگانہ

کورٹلہ ٹاون میں نامعلوم نعش برآمد _ عوام میں تشویش کی لہر

تلنگانہ کے کورٹلہ ٹاون میں کالج گراؤنڈ کے قریب ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے، جس نے علاقے میں خوف کی لہر دوڑا دی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نعش پر زخم کے نشانات پائے گئے ہیں، جس سے شبہ ہوتا ہے کہ یہ قتل کا واقعہ ہو سکتا ہے۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد فوراً موقع پر پہنچ کر نوش کو کورٹلہ سرکاری اسپتال کے مردہ خانے منتقل کیا گیا۔

 

پولیس نے نعش کو ہاسپٹل منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور قتل کے پہلو پر غور کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے اور مقتول کی عمر تقریباً 35 سے 40 سال کے درمیان ہے۔

چند روز قبل کورٹلہ ٹاون میں ایک نوجوان کا بہیمانہ قتل کردیا گیا تھا اس  واقعے کے چند دن بعد آج کے واقعہ نے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہے، اور لوگ اپنی حفاظت کے حوالے سے تشویش کا شکار ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button