تلنگانہ

کریم نگر میں مرکزی وزیر بَنڈی سنجے کمار کی جانب سے طلبہ میں 20,000 سائیکلوں کی تقسیم

کریم نگر میں مرکزی وزیر بَنڈی سنجے کمار کی جانب سے 20,000 سائیکلوں کی تقسیم

 

کریم نگر کے رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر بَنڈی سنجے کمار نے اپنے حلقۂ انتخاب میں غریب طلبہ کو تعلیمی سہولتیں فراہم کرنے کے مقصد سے 20,000 سائیکلوں کی تقسیم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ’’بچوں کو اسکول جانے میں کسی قسم کی تکلیف یا دقت محسوس نہیں ہونی چاہیے، اسی سوچ کے تحت یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔‘‘

 

انہوں نے بتایا کہ دسویں جماعت کے طلبہ کو خصوصی کلاسز کی وجہ سے اسکول میں زیادہ وقت گزارنا پڑتا ہے، اس لیے اُن کے آمد و رفت میں آسانی پیدا کرنے کی غرض سے یہ سائیکلیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

 

بَنڈی سنجے نے یہ بھی کہا کہ وہ خود غربت میں پلے بڑھے ہیں اور چاہتے ہیں کہ غریب طلبہ کو بھی ترقی کے مساوی مواقع حاصل ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ غربت طلبہ کی تعلیم میں رکاوٹ نہ بنے، اسی مقصد کے تحت یہ اسکیم متعارف کرائی گئی ہے۔

 

سائیکلیں حاصل کرنے والے طلبہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button