بلدی انتخابات کی انوکھی مہم – وزیر پونم پربھاکر خود آٹو ڈرائیور بن گئے
تلنگانہ کے حسن آباد میں بلدی انتخابات کی مہم اُس وقت خاص توجہ کا مرکز بن گئی جب ریاستی وزیر پونم نے روایتی جلسوں کے بجائے منفرد انداز اپناتے ہوئے خود آٹو رکشہ کی ڈرائیونگ سنبھال لی اور عوام کے درمیان پہنچ گئیں۔
وزیر کو آٹو چلاتے دیکھ کر مقامی لوگوں اور پارٹی کارکنوں میں زبردست جوش و خروش پیدا ہوگیا
وزیر پونم نے آٹو کے ذریعے مختلف محلوں کا دورہ کرتے ہوئے عوامی مسائل کو قریب سے جاننے کی کوشش کی اور بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھرپور حمایت کی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور مقامی اداروں کو مزید مضبوط بنانے کیلئے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔
وزیر کا یہ انوکھا انتخابی انداز نہ صرف عوام کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا بلکہ کارکنوں کے حوصلے بھی بلند کر گیا، جس سے انتخابی ماحول مزید گرم ہوتا دکھائی دیا۔



