ایجوکیشن

تلنگانہ یونیورسٹی انجینئرنگ کالج میں اسپاٹ داخلہ طلباء و طالبات سے درخواست مطلوب 

تلنگانہ یونیورسٹی انجینئرنگ کالج میں اسپاٹ داخلہ طلباء و طالبات سے درخواست مطلوب

 

نظام آباد 26/اگست(محمد یوسف الدین خان نمائندہ اردو لیکس) تلنگانہ اسٹیٹ ٹیکنیکل ایجوکیشن کمشنر و ایڈمیشن کنوینر TGEAPCT-2025کے جاری کردہ احکامات کے بموجب جاریہ ماہ کی 26/28اور 29 اگست کو تلنگانہ یونیورسٹی کالج آف انجینئرنگ میں اہل امیدواروں کو اسپاٹ داخلے دئیے جائیں گئے

انجینئرنگ کورسس کی مخلوعہ نشستں جن میں بی ٹیک (سی ایس ای)، بی ٹیک (سی ایس ای)، آرٹیفشل انٹلیجنس، بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس اینڈ آئی ٹی) اور بی ٹیک (ڈاٹا سائنس) شامل ہیں اسپاٹ ایڈمیشن ایسے طلباء کو دیا جانے گا جنہوں نے جاریہ سال منعقدہ TGEAPCT -2025 کا امتحان تحریر کیا ہے اور انٹرمیڈیٹ سال دوم ایم پی سی گروپ میں کامیابی حاصل کی ہے درخواست اسپاٹ داخلہ کے لئے اہل ہیں فی الحال انجینرنگ کونسلنگ میں نشستیں الاٹ کی گئی ہیں اس اسپاٹ داخلہ کے لئے اہل نہیں ہے علاوہ ازیں ایم ڈبلیو ایس کوٹہ کے تحت اسپاٹ ایڈمیشن کے ذریعے نہیں بھرے جائیں گئے حکومت کے رہنما ضوابط کے مطابق اسپاٹ داخلے کے توسط سے داخلہ لینے والے طلباء پر فیس ریمبرسمنٹ کے کا اطلاق نہیں ہوگا

مزید تفصیلات پرنسپل انجنیئرنگ کالج سے ربط پیدا کر سکتے ہیں یا

تلنگانہ یونیورسٹی ویب سائٹ پر ملاحظ کریں واضح رہے کہ ان انجینئرنگ کورسس میں 60 طلباء کو سال 2025-26 کیلئے داخلے دینے کی اجازت دی گئی ہے۔ تلنگانہ یونیورسٹی کے انجینئرنگ کالج میں کمپیوٹر سے متعلق 240 کورسس میں داخلوں کو جاریہ سال ریاستی حکومت منظوری دی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button