تلنگانہ

اسسٹنٹ ڈائریکٹر اردو اکیڈمی تلنگانہ وی کرشنا کی سبکدوشی کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد

جناب وی کرشنا کی شاندار الوداعی تقریب، خدمات کو خراجِ تحسین

 

حیدرآباد: 31 اگست (اردو لیکس) حج ہاؤس تلنگانہ، حیدرآباد میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اردو اکیڈمی تلنگانہ جناب وی کرشنا کی سبکدوشی کے موقع پر ایک شاندار اور پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ تقریب میں اردو اکیڈمی تلنگانہ کے چیئرمین جناب طاہر بن حمدان، مائنارٹی فنانس کارپوریشن کے چیئرمین جناب عبیداللہ کوتوَال، وقف بورڈ کے چیئرمین جناب عظمت اللہ کے علاوہ دیگر معززین اور اردو اکیڈمی کے عہدیداران و ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے جناب وی کرشنا کی جانب سے اردو اکیڈمی میں طویل عرصہ تک انجام دی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

 

معزز مہمانوں نے ان کی گلپوشی اور شال پوشی کرتے ہوئے سبکدوشی پر مبارکباد پیش کی اور ان کی آئندہ زندگی کے لیے صحت، خوشحالی اور کامیابی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اردو اکیڈمی کمپیوٹر ٹریننگ سینٹر نارائن پیٹ کی جانب سے بھی جناب وی کرشنا کی گلپوشی و شال پوشی کی گئی اور انہیں تہنیتی تحفہ پیش کیا گیا

 

۔ اس موقع پر سینٹر کے انچارج جناب عمران خان نے انہیں سبکدوشی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور مستقبل کی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب خوشگوار اور پُروقار ماحول میں منعقد ہوئی، جس میں شرکاء نے جناب وی کرشنا کے ساتھ اپنی دیرینہ وابستگی، محبت اور نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button