تلنگانہ

اردو اکیڈمی ملازمین یونین کا حکومتی مشیر برائے اقلیتی امور محمد علی شبیر سے اظہار تشکر

اردو اکیڈمی ملازمین یونین کا حکومتی مشیر برائے اقلیتی امور محمد علی شبیر سے اظہار تشکر

 

اردو اکیڈمی ملازمین یونین صدر افشاں ابرار جنرل سیکرٹری سید عقیل نے ملازمین کے ایک وفد کے ہمراہ ملازمین کے مسائل کو لیکر حیدرآباد میں ریاستی حکومت کے مشیر برائے اقلیتی امور محمد علی شبیر سے ملاقات کی اور ملازمین کو درپیش مسائل جن میں فینانس ڈپارٹمنٹ میں انکی ریگولر خدمات ‘ اور تنخواہوں میں اضافہ کے علاوہ ان کے دس ماہ کے تنخواہوں کے بقایاجات کی ادائیگی کے سلسلہ میں نمائندگی ان سے نمائندگی کی ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے سے ابتر مالی حالت کا تذکرہ کیا

 

اور بتایا کہ ماہ رمضان ادھے سے زیادہ بیت گیا ملازمین اس مقدس ماہ میں اپنے اہل خاندان کی عید کی خوشیوں کو لیکر کافی فکر مند ہے بعض ملازمین نے زندگی کی گاڑی کو آگے بڑھانے کے لئے سودپر قرض بھی حاصل کیا وفد نے ماہ رمضان کی نسبت سے تنخواہوں کی جلد سے اجرائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا اس موقع پر ریاستی حکومت کے مشیر محمد علی شبیر صاحب نے ان کے مسائل کی بغور سماعت کی

 

انہوں نے متعلقہ محکمہ کے حکام اور وزیر اعلی ریونت ریڈی کے دفتر سے فون پر رابطہ کیا اس موقع پر محمد علی شبیر نے جلد سے جلد اردو اکیڈمی کے ملازمین کی تنخواہوں کی اجرائی کو یقینی بنانے پر زور دیا ان کی نمائندگی پر مائینارٹی فینانس کارپوریشن اور اردو اکیڈمی سے دوسرے پی دن چار ماہ کی تنخواہیں ملازمین کو ارسال کردی گئی

 

بعدازاں محمد علی شبیر نے ریاستی وزیر اعلی سے اردو اکیڈمی کے ملازمین کے مسائل سے واقف کروایا جس پر وزیر اعلی نے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فینانس ڈپارٹمنٹ کو اردو اکیڈمی کے ملازمین کے تمام مسائل کو اندرون ایک ہفتہ یکسوئی کرنے کا اپنے دفتر سے ایک مراسلہ جاری کیا

 

اس موقع پر اردو اکیڈمی ملازمین کے صدر افشاں ابرار جنرل سیکرٹری سید عقیل اور وفد میں شامل تمام ملازمین نے محمد علی شبیر ‘کے علاوہ ان کے پی اے محمد شہباز سے اظہار تشکر کیا ساتھ ہی یونین کے عہدیداروں نے اقلیتی بہبود سکریٹری پی شفیع اللہ اور ریاستی اردو اکیڈمی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کرشنا صاحب کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے شبیر علی صاحب کی ہدایت پر بر وقت چار ماہ کی تنخواہوں کی اجرائی کو یقینی بنایا

متعلقہ خبریں

Back to top button