اردو گھر جگتیال کی عمارت کب مکمل ہوگی رکن اسمبلی اور اقلیتی قائدین توجہ دیں

اردو گھر جگتیال کی عمارت کب مکمل ہوگی رکن اسمبلی اور اقلیتی قائیدین توجہ دیں
اردو گھر جگتیال جو تین کھنی چوراہے کے قریب ہے اور مسلم اکثریتی علاقے میں واقع ہے اس عمارت کی خستہ حال بلڈنگ کو منہدم کرکے اس کی جگہ نئی عمارت بنانے کے لیے دو سال قبل رکن اسمبلی نے بھر پور کوشش کی اور اس کا سنگ بنیاد بھی رکھا عمارت کی تعمیر کے لئے 20 لاکھ روپئیے کی رقم کی منظوری بھی دلوائی عمارت کی تعمیری کاموں کا آغاز جنگی خطوط پر عمل میں لایا گیا ایک مضبوط عمارت کی تعمیر کے لیے پختہ کام شروع ہوا
زمینی سطح تک پیلرو کا کام مکمل بھی ہوا اس دوران اسمبلی الیکشن ائے بدقسمتی سے بی ار ایس کی حکومت کا خاتمہ ہوا کانگریس برسراقتدار ائی مگر رکن اسمبلی دوبارہ سنجے کمار صاحب ہی منتخب ہوئے مگر بدقسمتی سے اس عمارت کا کام زمینی سطح تک ہی محدود ہوکر رھ گیا !!
شہر میں جگہ جگہ نئی سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے نوکاپلی کالونی میں ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر کے لیے کروڑوں کا فنڈ مختص کیا جارہا ہے اردو گھر کی تعمیری کام کو جاری رکھنے کے لیے بھی رکن اسبلی صاحب فنڈ جاری کرے تو نوازش ہوگی اقلیتی قائیدین بھی اس جانب توجہ دیں