اردو ٹیچرس اسوسی ایشن ریاست تلنگانہ کی جانب سے حال ہی میں پیش کردہ تعلیم کمیشن کی رپورٹ کی سخت مذمت

اردو ٹیچرس اسوسی ایشن ریاست تلنگانہ کی جانب سے حال ہی میں پیش کردہ تعلیم کمیشن کی رپورٹ کی سخت مذمت
محبوب نگر: 6 مارچ (اردو لیکس) اردو ٹیچرس اسوسی ایشن ریاست تلنگانہ آج ایک پریس میٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیرمین تعلیمی کمیشن تلنگانہ نے جو رپورٹ پیش کی ہے جو 45 صفحات پر مشتمل ہے
اس رپورٹ میں کئی اعتراضات پیش کی گی ہے جس پر اسوسی ایشن سخت مذمت کرتی ہے*اساتذہ کے تقررات کے بعد جن اساتذہ کو مدرسہ لاٹ کیا گیا ہے اپنی پوری عمر اسی مدرسے میں درس و تدریس کا فعل انجام دے ہوئے اسی مدرسے سے سبکدوشی اختیار کر ے۔یہ کہاں تک درست ہے۔
*اسی طرح سے جو اساتذہ انٹر کے بعد ڈی ایڈ کرتے ہیں ان کو ملازمت کے موقع فراہم ہوتے ہیں لیکن اس کمیشن کے ذریعے ڈگری اور بی ایڈ کو ضروری کرنے کے بعد ڈی ایڈ بے اہمیت ہو جاتا ہے جبکہ ڈی ایڈ کا تعلق این سی ٹی ای سے ہے اس کمیشن کے چیئرمین کو اس کے متعلق معلومات فراہم نہیں ہے کیا بنا ہے وہ من گھڑت اس کے اندر انہوں نے شامل کیا ہے ڈی ایڈ کو برخست کرنا چاہتے ہیں اور ہمارے ساتھ ڈگری اور بی ایڈ کو لازمی قرار دینا چاہتے ہیں * ان کی رپورٹ کے اندر امتحانات میں 35 نشانات سے 45 نشانات کامیاب کے لیے رکھا گیا ہے یہ کہاں تک درست ہے کیونکہ یسی ای ار ٹی اور ایگزامنیشن بورڈ طلبہ کو اسان مشکل اور ابجیکٹو ٹائپ پر مشتمل سوالات تیار کرتے ہیں جس کے لیے طلبہ کی معیار کے لحاظ سے 35 نشانات ہی بہتر ہے ۔
تعلیمی کمیشن کی رپورٹ میں تنخواہ کے متعلق کہا کہ تنخواہیں اساتذہ کرام کی بہت زیادہ ہے ان کو اور نہ بڑھایا جائے اس کی بجائے ان کے کام کرنے کی صلاحیتوں کو دیکھ کر پرموشن یعنی ترقی دی جائے اردو ٹیچرس اسوسی ایشن ریاست تلنگانہ اپ سے سوال کرتی ہے کہ اپ کون ہیں جو تنخواہ کے بارے میں کہے اس کے لیے تو پی ار سی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے وہ اپنی رپورٹ پیش کریں گے اسکے علاوہ مولانا ابوالکلام آزاد اردوقومی یونیورسٹی جو حیدر آباد میں ہے دوسرے یونیورسٹی کو تقابل کرتے ہوئے کیوں پیش کیا جا رہا ہے کیوں تعصب بھرا جارہا ہےکنٹریکٹ اور اؤٹ سورسنگ کے اساتذہ کو لے کر ریگولر اساتذہ کو اس کا کمیشن کے ذریعے برخاست کرنا چاہتے ہیں
اسی طرح سے جب کوئی ٹیچر کا تقرر ہوتا ہے ابتدا سے لے کر وظیفے پر سبکدوشی تک اسی مقام پر ایک ہی جگہ کام کرے یہ کہاں تک درست ہے ہم اج کی اس پرمیٹ میں بحیثیت ریاستی صدر خواجہ قطب الدین اور میرے ساتھ جناب انصاری بن احمد طاہر بازار ریاستی نائب صدر جناب محمد سلام خان ضلعی صدر جناب محمد اعجاز علی معتمد محبوب نگر نے اس پر میںٹ میں شرکت کی۔



