اردو لیکس مشاعرہ انداز ہند کا میڈیا پارٹنر۔قارئین مفت داخلہ ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں

حیدرآباد میں 15 جون کو انداز ہند کل ہند مشاعرہ و کوی سمیلن منعقد ہورہا ہے۔ اس سلسلہ میں مشاعرہ کی منتظم تلنگانہ اوورسیز اسوسی ایشن اور مشہور و معتبر نیوز ویب سائٹ اردو لیکس کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے۔
اردو لیکس اس مشاعرہ کی میڈیا پارٹنر ہے اور اردو لیکس کے قارئین اس خبر کے ساتھ منسلک کیو آر کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے مشاعرہ کے ٹکٹس مفت حاصل کرسکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈی سی پی ویمنس سیفٹی ونگ حیدرآباد پولیس ڈاکٹر لاونیا این جے پی نے تلنگانہ اوورسیز اسوسی ایشن کے صدر عرفان قریشی کے ساتھ ایک بروچر جاری کیا۔
اعلی پولیس عہدیدار نے مشاعرہ انداز ہند کی کامیابی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عرفان قریشی نے بتایا کہ اردو زبان کے فروغ ان کی تنظیم کا ایک اہم مقصد ہے۔ یہ مشاعرہ 15 جون کو بھارتیہ ودیا بھون نظام کالج روڈ حیدرآباد میں شام 5:30 تا رات 10 بجے منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے اردو اور ہندی کے مشہور شعراء اور مقامی شعراء حصہ لیں گے۔
اردو نیوز کے قاری کیو آر کوڈ استعمال کرتے ہوئے مفت داخلہ ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں.
۔