تلنگانہ

وی ستیہ نارائنا نے کمشنر پولیس نظام آباد کا جائزہ حاصل کرلیا

نظام آباد 3/ ستمبر (اردو لیکس) ضلع نظام آباد میں خواتین کے تحفظ اور پاسکو مقدمات کی یکسوئی کے ساتھ ساتھ امن وامان کی برقراری کو یقینی بنانے، غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام وغیر سماجی عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی ان خیالات کا اظہار وی ستیہ ناراینا نے ضلع نظام آباد کمشنر پولیس کی حیثیت سے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس کانفرنس ہال میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا

 

انہوں نے سائبر جرائم سے عوام کو احتیاط برتنے کی ضرورت کا اظہار کیا اس کی وجہ سے معصوم افراد کو دھوکہ دہی کا شکار ہونا پڑ رہا ہے واضح رہے کہ وی ستیہ نارائنا نے رچہ گونڈہ میں جوائنٹ کمشنر پولیس کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ شانتی کماری ان کے تبادلہ کے احکامات جاری کرتے ہوئے انہیں نظام آباد پولیس کمشنر مقرر کیا تھا جس کے باعث وہ کل شام ضلع پولیس آفس پہنچ کر اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا

 

وی ستیہ نارائنا کے نظام آباد پہونچنے پر پولیس عہدیداروں نے ان کا خیر مقدم کیا قبل از وی ستیہ نارائنا نے کریم نگر ، راماگنڈم کے کمشنر پولیس کے طور پر اور حیدرآباد میں ویسٹ و ساؤتھ زون ڈی سی پی کے طور پر خدمات انجام دی ہیں ستیہ نارائنا کاتعلق (2006) کے آئی پی ایس بیاچ سے ہے حکومت ان خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں کانتھا سیوا پدکم ایوارڈ سے بھی نوازا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button