تلنگانہ

وندے ماترم واک آؤٹ پر ہنگامہ — بی جے پی کا گورنر سے مجلسی ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

تلنگانہ بی جے پی قائدین نے گورنر سے ملاقات کرتے ہوئے مجلس کے ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کے لیے اسپیکر کو ہدایت دینے کا مطالبہ کیا ہے

 

۔بی جے پی قایدین نے اس موقع پر 16 مارچ کو تلنگانہ اسمبلی میں پیش آئے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس کے پہلے دن ’وندے ماترم‘ ترانہ پڑھنے کے دوران مجلس اتحاد المسلمین کے ارکان اسمبلی کا ایوان سے واک آؤٹ کرنا افسوسناک ہے

 

۔انہوں نے کہا کہ ’وندے ماترم‘ ترانہ ملک کی آزادی کی جدوجہد کی ایک اہم علامت رہا ہے اور اس نے لاکھوں لوگوں کو تحریک دی۔ ایسے میں اس ترانے کے دوران ایوان سے واک آؤٹ کرنا مناسب نہیں ہے۔

 

بی جے پی قائدین نے اس عمل کو قومی وقار کے خلاف قرار دیتے ہوئے گورنر سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور اسپیکر اسمبلی کو ضروری کارروائی کی ہدایت دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button