تلنگانہ

مختلف بی سی قائدین کی تلنگانہ جاگروتی میں شمولیت

مختلف بی سی قائدین کی تلنگانہ جاگروتی میں شمولیت

کے کویتا کی عوامی جد و جہد پر بھر پور اعتماد کا اظہار

 

پسماندہ طبقات کو 42فیصد تحفظات کی فراہمی کا پر زور مطالبہ اور بی سیز کے مسائل کی یکسوئی کیلئے متواتر جد و جہد کے باعث صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا پر بی سی قائدین کے اعتماد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

 

کویتا کی عوامی جد و جہد سے متاثر ہو کر آج بڑی تعداد میں بی سی طبقہ کے قائدین اور کارکنوں نے تلنگانہ جاگروتی میں شمولیت اختیار کی۔ جن میں تلنگانہ کرما یووا چیتنیہ سمیتی کے ریاستی صدر جی نرسمہا، جی رادھیکا، ایم سریتا، ایم باپو راجو، شاردھا ، شیو پٹیل و دیگر شامل ہیں۔ کویتا نے تمام افراد کا تلنگانہ جاگروتی میں خیر مقدم کیا اور تنظیم کاکھنڈوا پیش کیا۔

 

اس موقع پر چنگی چرلہ کے متعدد مقامی قائدین نے بھی تلنگانہ جاگروتی میں شمولیت اختیار کی اور کویتا کی عوامی ،سماجی جد و جہد کی بھر پور تائید و حمایت کا اعلان کیا۔ دوسری جانب تلنگانہ جاگروتی یوتھ فیڈریشن کی قیادت میں میڑچل ، میاں پور، رنگا ریڈی اضلاع کے کئی نوجوانوں اور تلنگانہ جاگروتی اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام ای سی آئی ایل ،موسیٰ رام باغ اور میڑچل کے طلبہ نے بھی کلواکنٹلہ کویتا کی موجود گی میں تلنگانہ جاگروتی میں شمولیت اختیار کی۔

 

تلنگانہ جاگروتی میں شامل ہو نے والے تمام افراد نے اس بات کا عزم کیا کہ وہ پسماندہ طبقات کے حقوق کے حصول اور تلنگانہ کے عوام کے مفادات کے تحفط کیلئے کویتا کی قیادت میں متحدہ طور پر کام کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button