تلنگانہ

کانگریس اقتدار میں آنے کے بعد گاڑیوں کے رجسٹریشن کے کوڈ کو TS سے TG کردیا جائے گا: ریونت ریڈی

حیدرآباد _ 12 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس اقتدار میں آنے کے بعد گاڑیوں اور دیگر مقامات پر لکھے جانے والے ” ts کی جگہ tg کردیا جائے گا۔گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ چندرشیکھرراو حکومت گاڑیوں کے رجسٹریشن میں ٹی ایس کو اس لئے رکھا کہ اس میں ان کی پارٹی کا نام شامل ہو ۔

ریونت ریڈی نے مزید کہا کہ کانگریس اقتدار میں آنے کے بعد "جئے جئے ہو تلنگانہ ” گیت کو تلنگانہ کا سرکاری گیت قرار دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button