تلنگانہ

ایس آئی کی نوکری چھوڑ کر سرپنچ کے انتخاب میں مقابلہ کرنے والےوینکٹیشور کو ہوئی شکست

گڈی بنڈہ گاؤں میں سیاسی ڈرامہ: ایس آئی کی نوکری چھوڑ کر کانگریس امیدوار ہارا، ووٹرز نے دیا غیر متوقع فیصلہ

 

تلنگانہ کے سوریاپیٹ ضلع کے کوداڑہ منڈل کے گڈی بنڈہ گاؤں میں حالیہ پنچایت انتخابات میں سیاسی میدان میں ایک نرالا منظر دیکھنے کو ملا۔ ایس آئی کی نوکری چھوڑ کر کانگریس کی تائید سے انتخابات لڑنے والے وینکٹیشور کو شکست کا سامنا کرنا پڑا حالانکہ انھیں مقامی کانگریس کی رکن اسمبلی اُتم پدماؤتی اور وزیر اتم کمار ریڈی کی بھرپور حمایت حاصل تھی، انتخابی میدان میں شکست کے زخم کھا گئے۔

 

وینکٹیشور کی یہ شکست اس لیے بھی حیران کن ہے کہ انتخابات سے قبل گاؤں میں انہیں جیت کا سب سے مضبوط امیدوار مانا جا رہا تھا۔ لیکن ووٹرس نے نہ صرف پارٹی کی حمایت کو نظرانداز کیا بلکہ اپنے ووٹ کا استعمال کرکے یہ ثابت کیا کہ عوامی اعتماد اور مقامی رشتے سیاسی حمایت سے کہیں زیادہ اثر رکھتے ہیں۔

 

مقامی لوگوں کے مطابق، وینکٹیشور کی ہار میں گاؤں کے بعض نوجوان اور خواتین ووٹرز کے فیصلہ نے اہم کردار ادا کیا، جنہوں نے دوسرے امیدواروں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا۔ ۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button