تلنگانہ

بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر حملوں کے خلاف حیدرآباد میں وی ایچ پی کا احتجاج

حیدرآباد _ بنگلہ دیش میں اقلیتی ہندوؤں پر مبینہ حملوں کے خلاف حیدرآباد کے کتہ پیٹ میں وشوا ہندو پریشد اور دیگر ہندو تنظیموں کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

 

اس موقع پر وی ایچ پی کے قومی نمائندے ششی دھر نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر غیر انسانی حملے ہو رہے ہیں اور ان کے تحفظ کے لیے بھارتی حکومت کو سخت اقدامات کرنے چاہئیں۔

 

انہوں نے پڑوسی ملک میں ہندو سماج کو درپیش مبینہ مظالم پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ششی دھر نے الزام عائد کیا کہ شہرِ حیدرآباد میں بڑی تعداد میں بنگلہ دیشی درانداز اور روہنگیا مقیم ہیں۔

 

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ریاستی حکومت نے فوری اور سخت کارروائی نہ کی تو وشوا ہندو پریشد اپنی آئندہ حکمتِ عملی کا اعلان کرے گی۔ احتجاج کے دوران علاقے میں کچھ دیر کے لیے کشیدگی رہی اور مظاہرین نے بنگلہ دیش کے خلاف نعرے لگائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button