ویتنام جانے والے طیارے میں تکنیکی خرابی، مسافروں کا شمس آباد ایئرپورٹ پر احتجاج
ویتنام جانے والی پرواز میں تکنیکی خرابی، مسافروں کا شمس آباد ایئرپورٹ پر احتجاج
حیدرآباد: شمس آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اُس وقت ہنگامہ کھڑا ہوگیا جب ویتنام جانے والی پرواز VN-984 میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق پرواز میں سوار مسافروں کو گزشتہ 24 گھنٹوں سے مناسب جواب نہیں دیا گیا، جس پر اُنہوں نے ایئرپورٹ عملے سے سخت احتجاج کیا۔
ایک خاتون مسافر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے شکایت کی کہ وہ کئی گھنٹوں سے سردی میں انتظار کر رہی ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے رہائش یا دیگر بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کی گئیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ "ہمیں ہر چیز اپنی جیب سے خریدنی پڑ رہی ہے، جبکہ ایئر لائن کی طرف سے کوئی تعاون نہیں مل رہا۔”
دوسری جانب، ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ تکنیکی خرابی کو دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور مسافروں کو جلد متبادل انتظام فراہم کیا جائے گا۔



