فیڈریشن آف مسلم آرگنائزیشن کریمنگر کے زیراہتمام ووٹرس میں شعور بیداری پروگرام

فیڈریشن آف مسلم آرگنائزیشن کریمنگر کے زیراہتمام مسلم شادی خانہ کریم نگر میں ایڈوکیٹ محمد جمیل الدین کی صدارت میں چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے 11 دستاویزات کے منجملہ کسی ایک دستاویز کی فراہمی پر ہی حق رائے دہی سے استفادہ کے حصول کے ضمن میں شعور بیدار ی اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا
اس موقع پر شہر کریم نگر کے مختلف مکاتب فکر کے اور مختلف سیاسی وسماجی قائدین نے اپنے خطابات میں اس لزوم کو وقت کا اہم تقاضہ قرار دیتے ہوئے فہرست رائے رہندگان میں اپنے ناموں کی شمولیت و اندراج کو یقینی بنانے کی ترغیب دی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فہرست رائے دہندگان میں وٹر شناختی کارڈ کی فراہمی کے لئے درکار دستاویزات کو یقینی بنالیں دریں اثنا سیکرٹری ادارے خادمانے ملت محمد عبدالصمد نواب نے تالیوں کی گونج میں علان کیا کہ وہ ادارے خادمانے ملت کی جانب سے وٹر شناختی کارڈ کے لئے درکار دستاویزات و اندراج ،شمولیت کے لئے مکمل رہنمائی و رہبری کریں گے
اس موقع پر سابق ڈپٹی میئر کریم نگر محمد عباس سمیع ، صدر جمعتہ العلماء کریم نگر مفتی یونس قاسمی، حافظ ضیاء اللہ خان، احمد محی الدین بابو جانی ، تاج الدین ، سیکرٹری ادارے خادمان ملت ،محمد عبدالصمد نواب، سید عرفان الحق سہیل رضوی مظہرمحی الدین صدر مسلم گریجویٹ ایسوسیشن مصتفعی علی انثاری ، میر شوکتِ علی صدر جامعہ مسجد محمد ریاض سینئر سیٹزن صدر عبدالحمید اور دیگر نے خطاب کیا۔اور مولانا عبد القیوم ضیائی کی دعاء سے اس اجلاس کا اختتام ہوا مسلم شادی خانہ کریم نگر اپنی تنگ دامنی کا شکوہ کر رہا تھا