تلنگانہ
چیرمین تلنگانہ وقف بورڈ عظمت اللہ حسینی نے عیدالاضحٰی کی نماز کے انتظامات کے سلسلہ میں شہر کے عیدگاہ کا کیا دورہ

تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کے چیئرمین سید عظمت اللہ حسینی نے جمعرات کو مجلسی ارکان اسمبلی جناب کوثر محی الدین اور جناب جعفر حسین معراج کے ساتھ مل کر شہر حیدرآباد کے مختلف عیدگاہ کا معائنہ کیا اور عیدالاضحٰی کی نماز کے انتظامات سے متعلق وقف بورڈ، جی ایچ ایم سی اور دیگر محکموں کے عہدیداروں کو ہدایت دی
۔وقف بورڈ چیئرمین اور مجلسی ارکان اسمبلی نے عیدگاہ سات گنبد، عیدگاہ میر عالم اور عیدگاہ مادنا پیٹ کا دورہ کیا اور معائنہ کیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ عید کی نماز کے سلسلے میں بہتر سے بہتر انتظامات کریں
۔اس دورے میں چیئرمین وقف بورڈ کے ہمراہ لیاقت حسین تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کے عہدیدار اور پولیس، جی ایچ ایم سی، آر اینڈ بی، واٹر ورکس، اور برقی و دیگر محکنوں کے عہدیدار موجود تھے