تلنگانہ

حیدرآباد میں دیوار گرنے کا واقعہ۔ جاں بحق معصوم بچوں کی شناخت

حیدرآباد۔ شہرحیدرآباد بارش کے دوران دیوار مندہم ہونے کے حادثہ میں تین بچوں کے جاں بحق ہونے اورایک کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ حادثہ بابل ریڈی نگر علاقہ میں کل رات پیش آیا۔

 

جاں بحق بچوں کی شناخت 8سالہ نورجہاں،3سالہ آصف کے طورپر کی گئی ہے۔ ایک اور جاں بحق کے نام کا فور پتہ نہیں چل سکا۔ اطلاعات ہیں کہ مکان کی دیواربوسیدہ تھی جو 5 بچوں پر گرپڑی۔بتایاجاتا ہے کہ یہ بچے بہار سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے ہیں۔ کارپوریٹرسرینواس نے کہا کہ انہوں نے

 

گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں سے قبل ازیں خواہش کی تھی کہ وہ خستہ حال عمارتوں کی نشاندہی کا کام کریں اوران کو منہدم کیاجائے۔بلدیہ کی لاپرواہی کے نتیجہ میں یہ بڑا واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button