تلنگانہ

چیئرمین تلنگانہ وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی کا درگاہ حضرت جہانگیر پیرانؒ کا معائنہ، 12 کروڑ کے ترقیاتی کاموں کا آغاز

تلنگانہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید عظمت اللہ حسینی نے شاد نگر کے رکنِ اسمبلی کے شنکرا جاہ، دیگر عوامی نمائندوں، محکمہ ریونیو کے عہدیداروں اور تلنگانہ وقف بورڈ کے افسران کے ہمراہ ضلع رنگا ریڈی میں واقع درگاہ حضرت جہانگیر پیرانؒ کا سالانہ عرس سے قبل معائنہ کیا۔

 

معائنہ کے دوران درگاہ میں مجوزہ بڑے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا، جن میں بس اسٹینڈ کا قیام اور بائی پاس سڑک کی تعمیر شامل ہے۔ ان منصوبوں پر تقریباً 12 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

 

اس موقع پر ان ترقیاتی کاموں کا سنگِ بنیاد بھی رکھا گیا۔اس کے علاوہ درگاہ کے احاطہ میں دیگر بنیادی ڈھانچے اور فلاحی کاموں، جیسے نئی سماخانہ کی تعمیر، مسجد اور درگاہ آفس کی توسیع، نکاسیٔ آب کے نظام کی مرمت و بہتری اور درگاہ میں پولیس آؤٹ پوسٹ کے قیام پر تفصیلی غور کیا گیا۔

 

متعلقہ محکموں کو ہدایت دی گئی کہ دو ہفتوں کے اندر تفصیلی نقشے تیار کر کے کاموں کا آغاز یقینی بنایا جائے۔حکام نے بتایا کہ حکومت پہلے ہی ان ترقیاتی کاموں کے لیے 1.50 کروڑ روپے منظور کر چکی ہے

 

۔ چیئرمین وقف بورڈ نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد زائرین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنا، عرس اور دیگر مذہبی مواقع پر انتظامات کو مؤثر بنانا اور تاریخی درگاہ میں صفائی، سلامتی اور آمد و رفت کو بہتر بنانا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button