تلنگانہ

تلنگانہ کے عادل آباد شہر میں شرپسندی کا واقعہ – پرانے ویڈیوز واٹس ایپ گروپس میں گشت ؛ ڈی ایس پی جیون ریڈی نے دی سخت وارننگ

تلنگانہ کے عادل آباد  کے ڈی ایس پی ایل جیون ریدی نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عادل آباد مستقر میں ماضی میں پیش آئے ایک واقعہ کے متعلق گذشتہ کل رات اس ویڈیو کو بعض شرپسند عناصر چند واٹس ایپ گروپس میں پھیلاتے ہوئے پر امن ماحول کو مکدر کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،

 

انھوں نے انتباہ دیا کہ کئی سال پرانی ویڈیوز کو تازہ واقعہ کے طور پر پیش کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ڈی ایس پی جیون ریڈی نے کہاکہ برسوں پہلے کے واقعات کی ویڈیوز کو دوبارہ واٹس ایپ گروپس میں شیئر کر کے عوام کو مشتعل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایسی افواہیں پھیلانے والوں، شیئر کرنے والوں اور گروپ ایڈمنز جو ان ویڈیوز کو نہیں ہٹاتے، ان سب کے اوپر پولیس کی کڑی نظر ہے ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

ڈی ایس پی نے واٹس ایپ گروپ ایڈمنز کو مشورہ دیا کی کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور جھوٹی افواہیں شیئر نہ کریں۔ اگر کوئی اشتعال انگیز مواد گروپ میں شیئر ہوتا ہے تو اسے فوری طور پر ہٹا دیا جائے۔ جو لوگ امن و امان کو نقصان پہنچانے یا اشتعال پھیلانے کی کوشش کریں گے، ان کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔ ڈی ایس پی جیون ریڈی نے بتایا کہ ضلعی پولیس پوری مستعدی کے ساتھ ہر ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام امن و سکون سے اپنے تہوار منا سکیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button