تلنگانہ

ویلفیر پارٹی آف انڈیا کی 15 تا 31 اکتوبر مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف عوامی مہم

ویلفیر پارٹی آف انڈیا 15 تا 31 اکتوبر مہنگائ اور بیروزگاری کے خلاف عوامی مہم چلا رہی ہے۔ اس مہم کا مقصد آزادی کے 75 سال کے بعد بھی یہ ایک زندہ حقیقت ہیکہ بھارت کی بیس کروڑ عوام سطح غربت کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ بھارت کے 23 کروڑ سے زیادہ عوام کی فی کس آمدنی 375 روپے سے کم ہے۔ بھارت بھوک کے عالمی انڈیکس میں 116 مملک میں 101 نمبر پر ہے اس سے ملک میں بھک مری کی صورت حال کا اندازہ ہوتا ہے۔ مہنگائی اس وقت آسمان سے بات کررہی ہے۔ عام آدمی کی دسترس سے ضروری اشیاء خوردنوش تک باہر ہوچکی ہیں۔ پٹرول ڈیزل سے لیکر پکوان گیس کی قیمتیں بھی ہاتھ سے باہر ہوچکی ہیں۔ جبکہ عالمی منڈی میں انکی قیمتیں گررہی ہیں تو بھارت میں کیوں بڑھ رہی ہیں۔

 

ملک میں مرکزی حکومت کی جاری کی گئی اجولہ یوجنا کی تحت حکومتی اعداد شمار کے مطابق آٹھ کروڑ افراد کو گیس کنکشن دیے گۓ لیکن ہم یہ سروے کررہے ہیں کہ ان سیلنڈروں کا کوئ استعمال نہیں ہے کیونکہ مہنگائی کی وجہ سے سیلنڈر دوبارہ بھرے نہیں جاسکتے۔

ہمارا سرکار سے یہ بھی مطالبہ ہیکہ ضروری اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول میں لانے کیلیے ان پر سے GST کو ہٹایا جاۓ توکہ مہنگائ کم کی جاسکے۔ بیروزگاری کے معاملے میں ویلفیر پارٹی حکومت سے مطالبہ کرتی ہیکہ بیروزگار نوجوانوں کو وعدے کے مطابق روزگار فراہم کیے جائیں ۔ نوجوان ہمارے ملک کا 60 فیصد حصہ ہیں جو پریشان حال ہے بیروزگاری کی وجہ سے۔ ہم یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ بیروزگار نوجوانوں کو بیروزگاری بھتہ دیا جائے

ریاستی حکومت سے ہمارا یہ مطالبہ ہیکہ سرکار اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کرے۔ 12 فیصد تحفضات کو عمل میں لایا جائے

مائنارٹی قرض جو پچھلے کئ بروسوں سے رکے ہوئے ہیں ان کو جاری کیا جاۓ۔ مائنارٹی اسکالر شپ بھی چھ سال سے رکی ہوئی ہیں انکو بھی جاری کیا جائے

وقف جائدادوں کے تحفظ کو ہقینی بنایا جائے ۔ درگاہ حسین شاہ ولی کی سولہ سو ایکر سے زیادہ کی موقوفہ جائیداد کا کیس سپریم کورٹ میں درست طریقے سے کیوں نہیں اٹھایا گیا۔

ریاست تلنگانہ میں سات مساجد جنکو شہید کیا گیا انکو فوراً انہی کی جگہ پر تعمیر کیا جاۓ۔ خاص طور پر سکریٹیریٹ کی دو مساجد کی تعمیر کا مسئلہ۔ آلیر انکاونٹر میں مارے گئے نوجوانوں کا کیس بھی ابھی تک اپنے انجام کو نہیں پہنچا اور خاطی پولیس اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی

پریس میٹ کو جناب قاسم رسول الیاس صاحب قومی صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا نے مخاطب کیا۔ پریس میٹ کے موقعہ پر ویلفیر پارٹی تلنگانہ کے ریاستی صدر سید کمال اطہر، ریاستی سیکریٹری محمد وسیم، اور ریاستی مہم انچارج خالد نوید موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button